امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  وزیر برائے ترقی ، منصوبہ بندی اور خصوصی اقدام اسد عمر نے ملک کے آٹھ شہروں میں یکم اکتوبر سے کورونا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں  میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے ان شہروں میں کوئٹہ ، اسلام آباد ، پشاور ، راولپنڈی ، مظفر آباد ، میرپور ، گلگت اور سکردو شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ این سی او سی کی جانب سے 40 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا  ہدف مقرر کیا گیا تھا اسی ہدف کو مد نظر رکھتے ہوئے ان آٹھ شہروں میں لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے تمام مزار بھی مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں اور سینیما گھروں میں بھی ویکسینیٹد لوگوں کو اپنے سرٹیفیکیٹس دکھا کر جانے کی اجازت ہوگی ۔

اس کے علا وہ ملک کے دوسرے شہروں میں 31 اکتوبر تک پابندیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور تب تک  نرمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک وہ این سی او سی جانب سے مقرر کردہ ہدف  کو پورا نہیں کر لیتے ۔