امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان  نے  اختیارات میں کمی  کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔  وسیم خان نے اپنا استعفیٰ ایک روز قبل چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران پیش کیا ۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز آج کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔

وسیم خان کو کرکٹ بورڈ میں سابق چئیر مین احسان مانی  2019 میں کرکٹ بورڈ کے معملات کو چلانے کیلئے  تین سالہ معاہدے  پر لائے تھے جو کہ اگلے سال 2022 میں ختم ہو رہا ہے

وسیم خان کے استعفیٰ پر صحافی برادران کی جانب سے  ملے جلے تاثرات دیکھنے میں آرہے ہیں ۔ فضل عباس نے اپنی ٹویٹ میں  اس استعفے کو ایک بری خبر قرار دیتے ہوئے چئیرمین پی سی بی سے وسیم خان کا استعفیٰ نا قبول کرنے کی درخواست کی ہے ۔ شعیب جٹ نے وسیم خان کے دور کو ایک کالا دور قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں بہت غلط فیصلے کئے ہیں جبکہ وجاہت کاظمی نے کہا ہے کہ انہوں نے متوقع طور پر اپنا استعفی دے دیا ہے ۔