امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : ڈاکٹر عمرعتیق امریکن کالج آف فزیشن کے نامزد ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد ڈاکٹر ہوں گے تاہم کالج کے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن 2022 میں ہوں گے لیکن وہ اس عہدے کیلئے واحد امیدوار قرار پائے ہیں ۔
امریکن کالج آف فزیشن (اے سی پی) امریکہ کا سب سے پڑا طب میں سپیشل آئزیشن کرانے والا ادارہ ہے دنیاکے 145 سے زائد ممالک اس کالج کی رکنیت کے حامل ہیں جن میں 154000 انٹرنل میڈیسن فزیشنز ، سب سپیشلسٹ اور میڈیکل طلباء شامل ہیں
امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد خان نے ڈاکٹر عمر عتیق کو فزیشن کالج کا اگلا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ڈاکٹر عمر عتیق امریکی کالج آف فزیشن کے صدر منتخب ہونے والی پہلے پاکستانی جبکہ دوسسرے بین الاقوامی میڈیکل گریجویٹ قرار پائے ہیں ۔