Columbus, US
04-05-2025

ہراسلامی مہینے کے اعمال

دُعا و اعمالِ استقبالِ ماہِ رمضان

تفصیل:

امام جعفر صادق ؑ  تلاوت کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے:

اللّٰهُمَّ اِنِّي قَدْ قَرَأْتُ مَا قَضَيْتَ مِنْ كِتَابِكَ الَّذِي اَنْزَلْتَهُ عَلَى نَبِيِّكَ الصَّادِقِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ فَلَكَ الْحَمْدُ رَبَّنَا اللّٰهُمَّ اجْعَلْنِي مِمَّنْ يُحِلُّ حَلالَهُ وَ يُحَرِّمُ حَرَامَهُ وَ يُؤْمِنُ بِمُحْكَمِهِ وَ مُتَشَابِهِهِ وَ اجْعَلْهُ لِي اُنْسا فِي قَبْرِي وَ اُنْسا فِي حَشْرِي وَ اجْعَلْنِي مِمَّنْ تُرْقِيهِ بِكُلِّ آيَةٍ قَرَاَهَا دَرَجَةً فِي اَعْلَى عِلِّيِّينَ آمِينَ رَبَّ الْعَالَمِينَ.

ترجمہ:

اے معبود میں نے تیری کتاب میں سے اتنا پڑھا جتنا تو نے چاہا کہ جسے تو نے نازل فرمایا اپنے سچے نبی پر، پس حمد تیرے ہی لیے ہے اے ہمارے رب اے معبود! مجھے ان لوگوں میں رکھ جنہوں نے قرآن کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام گردانا اور اس کی مستقل اور ذومعنی آیتوں پر ایمان لائے اور قرآن کو میری قبر کا ہمدم اور میرے حشر کاساتھی بنا دے اور مجھے ان لوگوں میں رکھ کہ جو ہر آیت کے پڑھنے سے ایک ایک درجہ بلند ہوتے جاتے ہیں بلندتر جنت میں ایساہو اے جہانوں کے رب

حوالہ: مفاتیح الجنان

محرم کی پہلی رات

تفصیل:

واضح ہو کہ محرم کا مہینہ اہلبیت اور ان کے پیروکاروں کے لئے رنج و غم کا مہینہ ہے۔ امام علی رضاعلیہ السلام سے روایت ہے کہ جب ماہ محرم آتا تھا تو کوئی شخص والد بزرگوار امام موسٰی کاظم علیہ السلام کو ہنستے ہوئے نہ پاتا تھا ،آپ پر حزن و ملال طاری رہا کرتا اور جب دسویں محرم کا دن آتا تو آہ وزاری کرتے اور فرماتے کہ آج وہ دن ہے جس میں امام حسین علیہ السلام کو شہید کیا گیا تھا۔

سید نے کتاب اقبال میں محرم کی پہلی رات کی چند نمازیں ذکر فرمائی ہیں :

(۱)   سورکعت نماز جس کی ہر رکعت میں سورۂ الحمد اور سورۂ توحید پڑھے :

(۲)   دورکعت نماز جس کی پہلی رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد سورۂ انعام اور دوسری رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد سورۂ یاسین پڑھے :

(۳)   دو رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد گیارہ مرتبہ سورۂ توحید پڑھے :

 

وضاحت / تفصیلات::

روایت ہوئی ہے کہ رسول خداﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اس رات دو رکعت نماز ادا کرے اور اس کی صبح جو کہ سال کا پہلا دن ہے روزہ رکھے تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا جو سال بھر تک اعمال خیر بجا لاتا رہا ،وہ شخص اس سال محفوظ رہے گا اور اگر اسے موت آجائے تو وہ بہشت میں داخل ہو جائے گا ،


دسویں محرم کا دن (روزِ عاشوراء)

تفصیل:

منقول ہے کہ جو شخص یوم عاشور اپنا دنیاوی کاروبار چھوڑے رہے تو حق تعالیٰ اس کے دنیا و آخرت سب کاموں کو انجام تک پہنچا دے گا ،جو شخص یوم عاشور کو گریہ و زاری اور رنج و غم میں گزارے تو خدائے تعالیٰ قیامت کے دن کو اس کیلئے خوشی و مسرت کا دن قرار دے گا اور اس شخص کی آنکھیں جنت میں اہلبیت کے دیدار سے روشن ہوں گی ،مگر جو لوگ یوم عاشورا کو برکت والا دن تصور کریں اور اس دن اپنے گھر میں سال بھر کا خرچ لا کر رکھیں تو حق تعالیٰ ان کی فراہم کی ہوئی جنس و مال کو ان کے لئے بابرکت نہ کرے گا اور ایسے لوگ قیامت کے دن یزید بن معاویہ ،عبیداللہ بن زیاد اور عمرابن سعد جیسے ملعون جہنمیوں کے ساتھ محشور ہوں گے اس لئے یوم عاشور میں کسی انسان کو دنیا کے کاروبار میں نہیں پڑنا چاہیے اور اس کی بجائے گریہ و زاری ،نوحہ و ماتم اور رنج و غم میں مشغول رہنا چاہیے نیز اپنے اہل و عیال کو بھی آمادہ کرے کہ وہ سینہ زنی و ماتم میں اس طرح مشغول ہوں جیسے اپنے کسی رشتہ دار کی موت پر ہوا کرتے ہیں ۔آج کے دن روزے کی نیت کے بغیر کھانا پینا ترک کیئے رہیں اور عصر کے بعد تھوڑے سے پانی و غیرہ سے فاقہ شکنی کریں اور دن بھر فاقے سے نہ رہیں مگر یہ کہ اس پر کوئی روزہ واجب ہو جیسے نذر وغیرہ آج کے دن گھر میں سال بھر کیلئے غلہ و جنس جمع نہ کرے ،آج کے دن ہنسنے سے پرہیز کریں، اور کھیل کود میں ہرگز مشغول نہ ہوں اور امام حسین کے قاتلوں پر ان الفاظ میں ہزار مرتبہ لعنت کریں:

اَللّـٰهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ الْحُسَيْنِ عَلَيْهِ السَّلَامُ

ترجمہ:

اے اللہ:امام حسینؑ کے قاتلوں پر لعنت کر


اعمال شبِ اوّل ( شبِ عید الفطر)

تفصیل:

یکم شوال کی رات بابرکت راتوں میں سے ہے، اس کی فضیلت ، بیداری،عبادت اور ثواب سے متعلق بہت سی احادیث وارد ہوئیں ھیں حضرتِ رسولؐ سے مروی ہے کہ یہ رات مرتبے میں شبِ قدر سے کچھ کم نہیں اور اس میں چند ایک اعمال ہے

﴿۱﴾ غروب آفتاب کے وقت غسل کرے

﴿۲﴾    شب بیداری یعنی نماز، دعا، استغفار اور خدا سے طلب حاجات کرتے ہوئے مسجد میں جاگ کر رات گزارے

﴿۳﴾   نماز مغرب ، عشا، فجر اور نماز عید کے بعد یہ تکبیریں پڑھے:

اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللهُ وَاللهُ اَکْبَرُ اللهُ اَکْبَرُ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی مَا ھَدَان وَلَہُ الشُّکْرُ عَلٰی مَآ اَوْلٰنَا

ترجمہ:

خدا بزرگ تر ہے خدا بزرگتر ہے اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں خدا بزرگتر ہے خدا بزرگتر ہے اور خدا کیلئے حمد ہے حمد ہے خدا کیلئے   اس پر کہ ہمیں ہدایت دی اوراس کا شکر ہے اس پر جو کچھ اس نے ہمیں بخشا۔

حوالہ: مفاتیح الجنان

اگر آپ بشمول محرم، صفر یا کسی اور مقدس مہینے کے تفصیلی اعمال کی تلاش میں ہیں تو آپ نے  بالکل صحیح ،صفحے کا انتخاب کیا ہے ۔ یہ اعمال صرف محرم، صفر تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ آپکو یہاں تمام مقدس  مہینوں کے شب و روز کے اعمال کا حصول ہوگا۔
اگر آپ کا کوئی دوست شیعہ ہے تو آپ نے یقینی طور پر اسے محرم ، صفر اور رجب کے اعمال کرتے ہوئے دیکھا ہوگا ، بالکل اسی طرح آپ نے اپنے ارد گرد لوگوں کو رمضان کے اعمال انجام دیتے ہوئے دیکھا ہوگا ۔امامیہ جنتری آپکو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ آپ کوتمام اعمال کی تفصیل فراہم کی جائے گی

اعمال کی اہمیت

تواعمال سے کیا مراد ہے؟؛ اعمال عربی زبان کے متعدد الفاظ ہیں ؛ امل؛ ، جس کا مطلب ہے عمل ۔ اسلام میں یہ مختلف دعاؤں  سے وابستہ ہیں جو واجب تو نہیں ہیں ، لیکن اگر خشوع اور خضوع سے ادا کی جائیں تو ان کی اپنی ایک اہمیت ہے۔

یہ مخصوص دعائیں اور اعمال نبی اسلام ﷺ کے ساتھ وابستہ ہیں ؛ اور جس طرح سے وہ ان کو انجام دیتے تھے۔ ہمارے جدید دور کے طرز زندگی میں ، ہم میں سے بہت سے
لوگ اعمال کے بارے میں بخوبی واقف نہیں ہیں۔ تاہم ، اگر آپ کے پاس معلومات کا صحیح وسیلہ ہو تو ، آپ کو احساس ہوگا کہ ان کو انجام دینا کوئی مشکل امر نہیں ہے ۔

اس صفحے پر ، آپ کو وہ سب کچھ ملے گا جو آپ کو عمال کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے؛ عربی میں اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ۔ مزید یہ کہ ، اگر آپ کے فون میں امامیہ جنتری آفیشل ایپ انسٹال ہے تو ، آپ یہاں تک کہ مخصوص اسلامی تاریخوں کے لئے یاد دہانیاں بھی ترتیب دے سکتے ہیں تاکہ آپ کسی خاص دن یا رات کو انجام دینے والی اعمال کو فراموش نہ 

اعمال کی صداقت

جس طرح اسلام کے کسی اور پہلو کی طرح ، جب حوالہ جات اور حوالوں کی بات کی جائے تو صداقت ایک اہم عنصر ہے۔ جہاں تک ہمارے عمال کے ذخیرے کا تعلق ہے تو ، مشہور اسلامی اسکالرز اور مقررین نے گذشتہ کئی عشروں سے ہماری صداقت کی ضمانت دی ہے۔

یہاں ، آپ کو عالمی سطح پر قبول شدہ کتابوں سے عمال کے حوالہ جات ملیں گے۔ مثال کے طور پر اقبال الا عمال از سید ابن طاوس ، تحذیق الاحکام از شیخ التوسی ، وغیرہ۔ نیز یہ روایات مشہور اسلامی شخصیات جیسے رایان ابن شبیب ، المحدث الفائد ، وغیرہ کی ہیں۔

امامیہ جنتری آفیشل

امامیہ جنتری آفیشل میں ہمارے بنیادی اہداف میں سے ایک یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ ویب سائٹ پر یا اپنے فون پر ہماری ایپ کے ذریعہ یہاں پر کچھ ہی کلکس کے ذریعہ دینی علم و معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے۔

آپ کو نماز کے اوقات ، روزانہ کی زائچہ ، اعمال ، دعائیں ، زیارات وغیرہ جیسے اسلامی معلومات حاصل کرنےکےلئے انٹرنیٹ کے ذریعہ سرفنگ میں اپنا وقت اور کوشش ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، یہاں آپ کو ، آپکی تمام درکار معلومات حاصل ہو جائیں