امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  کراچی کے قریب واقع ساحل سونمیانی کے قریب سمندر میں ایک نیا جزیرہ نمودار ہوا ہے ، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل مشیر معظم خان کے مطابق یہ جزیرہ مغرب میں  نمودار ہوا ہے  ، انہوں اس جزیرے کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2010 اور 2000 میں بھی اسی قسم کے جزیرے تموردار ہوتے رہیں جو کہ کچھ عرصے بعد خود ہی سمندر میں ڈوب  بھی جاتے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نمائندے کے مطابق ان جزیروں کے نمودار ہونے کی وجہ اس علاقے میں ہونے والی جیولوجیکل سرگرمیاں ہیں