امامیہ جنتری آفیشل نیعز ڈیسک : چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں صبح  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمی افراد میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس ) کے مطابق زلزلے کی ابتدائی شدت 4۔5 بتائی جارہی ہے جبکہ چین نیٹ ورک سینٹرز نے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 6 بتائی ہے جبکہ دونوں ذرائع کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6 میل ) ریکارڈ کی گئی ہے

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہر میں واقع کئی گھر زمین بوس ہوگئے اور کئی گھروں کو تقصان پہنچا جبکہ  مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا جبکہ ذرائع کی جانب سے زلزلے کے جھٹکوں کا  آفٹر شاکس الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔