امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : صدر عارف علوی نے پی آئی اے کے پائلٹ مقصود بجرانی کی ہمت اور حوصلے کی داد دیتے ہوئے انہیں صدراتی ایوارڈ گولڈ میڈل سے نوازا۔ یاد رہے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پائلٹ کیپٹن مقصود بجرانی نے کابل ائیرپورٹ سے ہنگامی طور پر جہاز کی پرواز بھری تھی
پی آئی اے حکام کی جانب سے بھی کیپٹن مقصود بجرانی کے بروقت فیصلے کو سراہا گیا ۔ ایک تعریفی نوٹیفیکیشن جو کہ پی آئی اے کے حاکام کی جانب سے جاری کیا گیا تھا ، اس میں انہوں نے اپنی ٹیم کو، کابل سے اپنے ہم وطنوں کو بحفاطت ملک پہنچانے پر داد دی
واضح رہے کہ کیپٹن مقصود ،حکام کی جانب سے پرواز بھرنے کیلئے اجازت کا انتظار کر رہے تھے جبکہ ایک کریو ممبر نے کہا کہ خود فیصلہ کریں اس پر انہون نے اپنی دماغی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 6252 کی اڑان اسلام آباد کے لئے بھری اور جہاز کو پاکستان کی حدود میں بحفاطت پہنچایا ۔