امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پولیس اتھارٹیز کی جانب سے راولپںڈی میں آج سے شروع ہونے والے میچزجو کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جائیں گے ان کیلئے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ۔ میچز کے دوران 4 ہزار فوجی اہلکار تعیانت کئے جائیں گے
اس کے علاوہ کرکٹ میچوں کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں آے والے شائقین کو بھی مکمل سیکیورٹی ، میٹل ڈیٹیکٹرز ، بائیو میٹرک چیکنگ ،اور واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا ۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق ملک میں کسی بھی قسم کا کوئی سیکیورٹی خطرہ لاحق نہیں ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ وہ کڑکٹ میچز کے دوران سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اس لئے انہوں نے سیکیورٹی کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے ہیں ۔
ان 4 ہزار اہلکاروں کے علاوہ مزید 350 ٹریفک پولیس اہلکار شہر میں ٹریفک کو دیکھیں گے جبکہ شہر میں سنیپرز بھی اسٹیدیم کے ارد گرد چھتوں پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہوں گے جبکہ شہر کے مختلف 50 مقامات پر پولیس پیکٹس بھی قائم کئے جائیں گے ۔
کرکٹ میچز کے دوارن شہر کے ٹریف نظام کو بحال رکھنے کیلئے ایک متبادل ٹریفک نظام بھی مرتب کیا گیا ہے جس میں 3 سو 27 ٹریفک پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہوں گے ۔ آفیشلز کے مطابق مری رود ، ٖفیض آباد سے ڈبل روڈ تک کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران مکمل بند کردی جائے گی ۔