امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :آل پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے حمکوت کے ،اس سال میٹرک اور انٹرمیڈیت کے امتحانوں میں شرکت کرنے والے طلباء کو 33 فیصد نمرز دیکر پاس کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے جبکہ انہوں نے اسے حکومت کا قابل بچوں کےساتھ مزاق قرار دیا ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت نے وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی میٹنگ میں اس سال کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانوں میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو 33 فیصد نمرز دیکر پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے
حکومت کے فیصلے کے مطابق جو طلبہ اس سال پاسنگ مارکس حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے ان کو 33 فیصد نمبرز دیکر پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا کے خدشات کے پیش نظر کیا ہے کیونکہ اس سال کورونا خدشات کے پیش نظر ضمنی امتاحانات لینا ممکن نہیں ہوسکے گا ۔