امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پاکستان کے ایک انسان دوست داکٹر محمد امجد ثاقب نے ایشیا کا سب سے بڑا اعزاز ،ریمن میگسیسے ایوارڈ ، اخوت،ایک سود اور ضمانت  کے بغیر کام کرنے والا مائیکرو فنانس پروگرام قائم کرنے پر حاصل کیا۔ اس اعزاز کے حاصل کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔

ڈاکتر امجد اخوت کے بانی ہیں ، اخوت ایک ایسا ادارہ ہے جو غریب لوگوں کو سود کے بغیر قرض فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنے ذریعہ معاش کو بہتر کر سکیں ۔اس آرگنائزیشن کا آغاز 2001 میں ہوا ، آگاز کے بعد اس کی 700 شاحیں کھلیں جو کہ پاکساتن کے مختلف شہروں می کام کر رہی ہیں جبکہ اس کی مدد سے 6 لاکھ افراد خود مختار ہوئے ہیں ۔

یہ چیریٹی تعلیمی منصوبوں کو بھی فروغ دے رہی ہے جبکہ اخوت کالج نے اپنا کام 2015 سے شروع کیا اور یہ ان لوگوں کو سہولیات مہیا کرتا ہے جو بہتر تعلیمی نطام کے متحمل نہیں ہو سکتے