امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  پاکستان کا امدادی طیارہ ، سی 130 کابل پہنچ گیا ہے ، طیارہ امدادی سامان پر مشتمل تھا جسے افغانستان میں موجود پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے وصول کرکے اٖفغانی عہدیداروں کے سپرد کردیا

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی سامان ،دس ٹن آٹا ، 15 ٹن گھی اور ان گنت دوائیوں پر مشتمل تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ امداد افغانستان کے لوگوں کیلئے پاکستان کی جانب سے ایک اغاز ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مزید امداد آنے کی توقع کی جارہی ہے ۔

پاکستانی سفیر نے بتایا کہ پاکستان کی نجی اور سرکاری انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں افغانستان کی طرف ایک منظم طریقے کے تحت امداد بھیجتی رہیں گی ۔ جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ امداد ہوائی راستوں کے علاوہ زمینی راستوں ، چمن اور طورخم بارڈر کے ذریعے بھی افغانستان پہنچائی جائے گی ۔