امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : وفاقی حکومت نے 17 ستمبر سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ پولیو مہم پاکساتن کے تمام صوبوں میں چلائی جائے گی

وزارت صحت کی جانب سے انسداد پولیومہم کے متعلق دیے جانے والے منصوبے کے مطابق ، انسداد پولیو مہم کے پہلے فیز میں خیبر پختونخواء کے 34 اضلاع میں 17 تا 21 ستمبر ویکسینیشن کی جائے گی ۔ مہم کے دوسرے فیز میں ملک گیر پولیو ویکسینیشن 20 تا 24 ستمبر تک کی جائے گی جبکہ انسداد پولیو مہم کے تیسرے فیز میں جنوبی وزیرستان میں 27 ستمبر تا یکم اکتوبر تک پولیو ویکسینیشن لگائے جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق ملک میں 40 ملین بچوں کو انسداد پولیو ویکسین لگائی جائے گی جبکہ اس مہم میں 3 لاکھ 35 ہزار 385 فراد فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر حصہ لیں گے ۔