امامیہ جنتری نیوز آفیشل ڈیسک : وزیر اعظم کے مشیر خاص برائے موسمیاتی تبدیلی ، امین اسلم نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز شیخوپورہ میں سمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا ہے جس کی نگرانی ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی ۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کی ملک کو آنے والی نسلوں کیلئے بہتر جگہ بنانے کیلئے جنگلوں کی اہمیت اجاگر کرنا بہت اہم ہے
ملک امین اسلم نے کہا کہ جنگل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا ۔ اور اس سلسلے میں کیمرے اور سینسرز لگائے جائیں گے تاکہ جنگل میں پودوں کی نشونما اور کسی بھی رونما ہ ہونے والی سرگرمی کا پتہ لگایا جائے گا ، سینسرز فوری طور پر جنگل میں کاٹے جانے والے درخت کا تعین کریں گے
اس اقدام سے ملک کی اقتصادی حالات میں بہتری ائے گی اور روزگار کے مواقع بھی میسر آئین گے ۔