امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے رکھ سکھ جنگل میں درخت لگا کر ،پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا ہے ۔
اس سے قبل وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ۔ لاہور آمد کے بعد وزیراعظم ہیلی کاپتر کے ذریعے جنگل کے افتتاح کیلئے شیخوپورہ پہنچے
24 سو کنال اراضی پر مشتمل سمارٹ جنگل موسمیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ،اسور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقت بھی کریں گے ۔ جنفل کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعظم تعلیمی انقلاب کنوینشن سے خطاب بھی کریں گے ۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور ، وزیر اعظم عمران خان کو ، پنجاب آب پاک اتھارٹی منصوبہ پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ بھی کریں گے ۔ جبکہ وزیراعظم پاکستان، وزیر صحت یاسمین راشد ،وزیر کھیل تیمور خان صوبائی وزیر قانون سے ملاقات بھی کریں گے