امامیہ جنتری افیشل نیوز ڈیسک : وزیراعظم عمران اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے گلگلت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کفتگو کی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی مناظر سے مالا مال ہے وہاں پر سیاحت کے فروغ سے ملک کی اقتصادی حالت میں بہتری آئے گی ، ملاقات کے دوران انہوں نے گلگت بلتساتن میں شہری منصوبہ بندی اور سیاحت کے فروغ پر توجہ دی ، جبکہ وزیراعلٰیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری پر جاری کام کے متعلق آگاہ کیا ۔جبکہ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کا ترقیاتی پیکج بھی زیر بحث لایا گیا ۔