امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ،پولیو وائرس سے پاک ملک بن جائے گا انہوں نے ایک سوشل میڈیا  سائٹ پر اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ ہم آئندہ سال تک ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیں گے ۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے بل اور ملینڈا فاؤنڈیشن کے چئیرمین ، بل گیٹس سے پولیو مہم میں ان کی مدد کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پولیو مہم اور پولیو ورکرز کی تربیت کے تمام انتظامات ایک ہی جگہ پر کئے گئے ہیں اور انہیں ان کی ڈیوٹیز کے دوران کرونا ایس او پیز فالو کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں

انسداد پولیو مہم کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ اس مہم کے دوران 40 ملین سے زائد بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کے والدین سے مہم کے دوران اپنے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سات ماہ کے دوران ملک میں ایک بھی پولیو کا کیس درج نہیں ہوا ہے ۔