امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان نے 27 ارب 32 کرور کی لاگت سے بننے والے مؤتڑ وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے  ۔ موتڑ وے دونوں شہروں کے مابین سفر کی طوالت کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ موٹر وے پانچ انٹرچینجز ، پانچ فلائی اوورز پر مشتمل ہوگی اور اس سے مزید نئی نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوجرانوالہ، وزیرآباد ، گجرات اور سیالکوٹ تجارت کیلئے بہت اہمیت حامل شہر ہیں ۔انہون نے مزید کہا کہ ہم اپنی آمدنی کو بڑ ھائے بغیر قرضون کی ادائیگی نہیں کر سکتے ۔ ہمیں اپنی آمدنی میں اضافے کیلئے سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے

انہوں نے مزید کہا کہ سوات موٹروے نے تمام علاقہ سیھت کیلئے کھول دیا ہے ۔ پاکستان میں سیاحت کیلئے بہت سی جگہیں ہیں ۔سوات اور دیر موٹر وے کا دوسرا مرحلہ ملکی اور غیر ملکی سیاحت میں فروغ کا باعث بنے گا ۔