امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان نےافغانی موجودہ صورتحال پر بات چیت  کیلئے  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے ۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال  پر مشاورت کی  جائے گی اور ہم افغانی صورتحال کا کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی موقف اختیار کر یں گے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانی وفد کی پاکستان آمد کے بارے میں بناتے ہوئے کہا کہ افغانی وفد سے ملا قا ت کا بنیادی مقصد، ہمسایہ ملک کے امن و استحکام پر بات کرنا ہے ،انھوں نے مزید بتا یا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں امن کیلئے افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے مشاورت کی اجزت دے دی ہے ۔

وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھارت سے بھرپور تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے