امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : ملک کے 29 بڑے شہرون میں آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ سندھ کے دو ضلع مین 100 فیصد آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔
انڈر گراؤنڈ واٹر کی تحقیق کرنے والوں کے مطابق ملک کے 29 بڑے شہروں میں مقیم لاکھوں لوگوں کی زندگی کو، آلودہ پانی پینے کی وجہ سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے
پاکستانی کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر ) کے مطابق ملک 29 بڑے شہروں کا پانی خطارناک حد تک غیر محفوظ ہے ۔کبکہ ان 29 شہروں کا 62 فیصد پانی آلودہ ہے ۔ اس ماہ کے آغاز میں پیش کی جانے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق زیر زمیں پانی میں گندگی ،،کلورائڈ ، ٹی ڈی ایس اور دیگر خطرناک کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔
سندھ کے دو بڑے ضلع ، میر پور خاص اور شہید بینظیر آباد کا پانی 100 فیصد آلودہ ہے جبکہ صوبہ گلگت بلتساتن میں بھی 100 فیصد آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔
تحقیقی ادارے کے مطابق کراچی میں 93، ملتان میں 94، بدین میں 92 فیصد ،سرگودھا میں 83 فیصد ، بہاولپور میں 76 فیصد ،مظفر آباد میں 70 فیصد،سکھر میں 67 فیصد ،کوئٹہ میں 63 فیصد،فیصل آباد میں 59 فیصد،، پشاور میں 58 فیصد،ٹنڈو اللہ یار میں 57 فیصد، خذدار ، ایبٹ آباد اور شیخوپورہ میں 55 فیصد، گوجرانوالہ میں 50 فیصد، مردان میں 45 فیصد،راولپنڈی اور اسلام آباد میں 38 فیصد ، لاہور میں 31 فیصد، منگورہ میں 20 فیصد، جبکہ قصور میں صرف 10 فیصد پانی آلودہ ہے