امامیہ جنتری افیشل نیوز ڈیسک : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ، این سی او سی کی جانب سے دئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 12 لاکھ 35 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ کورانا ویکسین لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 6 کروڑ 45 لاکھ 55 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے

واضح رہے کی این سی او سی کے دئے گئے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 902 کیسز سامنے آئے ہیں ، جبکہ 83 افراد کورانا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں