امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران چاروں صوبوں میں امن و امان کے پیش نظر کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ، اس پر انہوں نے ریمارکس دئیے کہ عاشور کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے قانون نافظ کرنے والے اداروں کو سخت انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق شہر مہں میں نو اور دس محرالحرام کی مناسبت سے 605 مجالس اور 105 جلوسوں کا اہتمام کیا جا ئے گا ۔ انہوں نے مزید بتیا کہ نومحرم الحرام کو 8 ہزار،جبکہ دس محرالحرام کو 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہوں گے ۔انہوں نے مزید بتیا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے بڑے شہروں مین موبائل سروس بند رہے گی اور ڈبل سواری پر بھی پابندئ عائد کر دی گئی ہے ۔