امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : گذشتہ روز ایک پریز کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں مزید ایک ہفتہ سکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں آل پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ (اے پی ایس ایم اے اس) نے تحفظات کا اظہار کیا ہے

سندھ حکومت ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا تھا ان کا مزید کہنا ہے کہ  تمام اساتذہ اور بچوں کے والدین رواں ہفتے میں اپنی ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لیں  جبکہ حکومت کے اس فیصلے کے رد عمل میں آل پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ (اے پی ایس ایم اے اس)  کے صدر سید طارق شاہ نے، ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ سندھ کے علاوہ پورے ملک میں نظام تعلیم بحال ہو چکا ہے انہون نے کہا ہے کہ اگر 23 اگست کو سکول نہ کھولے گئے تو وہ آوت ڈور نظام تعلیم کی طرف منتقل ہو جائیں گے ۔

انہون نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن سکولوں کے تمام اسٹاف کی ویسینیشن کا عمل مکل ہو چکا ہے انہں 23 اگست کو اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے ،ان کے مطاپق ان کے سکول کی ویکسینیشن کا  عمل تقریبا 95 فیصد مکمل ہو چکا ہے ،جبکہ آج میں آل پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ (اے پی ایس ایم اے اس)تعلیم بچاء تحریک کا اعلان بھی کیا ہے ۔