امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعلی سندھ نے یہ اعلان ، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے 23 اگست سے سکول کھولنے کے اعلان کے بعد کیا
وزیر اعلی سندھ نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید ایک ہفتہ سکول بند رکھیں گے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ تمام اساتذہ اور بچوں کے والدین ویسین لگوالیں ، انہوں نے مزید کہا کہ سکول کے اساتذہ اور زیر تعلیم بچوں کے والدین کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس دکھانے ہوں گے
یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے عوام کا انخلاء ، پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 24 جولائی کو صوبے بھر کے سکول کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بند کئے تھے جبکہ حکومت کا امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ بھی تھا