امامیہ جنتری افیشل نیوز ڈیسک :  سعودی عرب کی طرف سے کرونا کے پیش نظر کی جانے والی سختیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔  اب پاکستان سے ویکسین شدہ افراد اب براہ راست سعودی عرب کی طرف سفر کر سکیں گے ۔

سعودی حکام کے مطابق اس خبر کا اطلاق صرف سعودی رہائش کا اجازت نامہ ( اقامہ)رکھنے والے افراد پر ہوگا ۔

فی الحال جن ممالک کو سفری پابندیون کا سامنا ہے ان میں انڈیا ،پاکستان ،انڈونیشیا،، مصر ، ترکی، ارجنٹینا، برازیل، ساؤتھ افریقہ، یو اے ای، ایتھوپیا ، ویتنام ،افغانستان اور لبنان سر فہرست ہیں

 سعودی ذرائع کے مطابق   سفری پابنیوں والے ممالک سے تعلق رکھنے والے ،سعودی شہری ، غیر ملکی سفیر ، ماہرین صحت اور  ان کے خاندان اب پراہ راست سعودی عرب کی طرف سفر کر سکیں گے ۔

تاہم ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے سعودیہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے