امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں مسلمانوں کی عبادت گاہ ، تاریخی حیثیت کی حامل بلال مسجد شہید کردی گئی ، پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے مسجد کی شہادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عاملی برادری کو ہندوستان کو مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کے جرم میں کٹہرے میں لانا چاہیے
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی کی حکومت عدالت کی مل بھگت سے ہنوستان میں مقیم مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کر رہی ہے ، انہوں نے کہا بھارتی سپریم کورٹ نے مسلامانون کے احساسات کو مجروع کرنے کیلئے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی اجازت دی ہے
انہوں نے ہندوؤ ں کے شدت پسندانی رویے کے بارے میں کہا کہ 1992 میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کیا گیا ،2002 میں گجرات ،جبکہ 2020 میں دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ۔
انہون نے بتایا کہ ہندو نہ صرف بھارت ، بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں