امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : خیبر پختونخواء نے صوبے بھر میں خواتین کو جیلوں میں تحفط فراہم کرنے کیلئے الگ قید خانے بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر برائے جیل خانہ جات، شفیع اللہ نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے الگ قید خانوں کے قیام کے لئے وزیر اعلیٰ کو ایک تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ان سے اس سلسلے میں ملاقات بھی کی جائے گی
انہوں نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد الگ جیل خانوں کے قیام کیلئے محفوط مقامات کی تلاش شروع کردی جائے گی ، انہوں نے بتا یا کہ جیل میں خواتین کو نا مکمل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 160 خواتیں قید ہیں جن میں سے 35 پر ان کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں جبکہ باقی خواتین عدالتون سے اپنے لئے فیصلے کی منتظرہیں ۔