امامیہ جنترٰ آفیشل نیوز ڈیسک : ایک ملزم جو کہ مبینہ طور پر غیر ملکی کرنسی اور سونے کی بسکٹس سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا باجا خان ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا ۔ مسافر ائیر پورٹ پر سیکورٹی چیکنگ اور سکریننگ سے خود کو بچاتے ہوئے ایک غیر ملکی ائیر لائن کے دبئی جانے والے ہوائی جہاز میں سوار ہو ا تھا جبکہ کسٹم حکام کو جیسے ہی اس خبر کی اطلاع ملی انہوں نے ہوائی جہاز میں سوار ملزم کو حراست میں لے لیا
ملزم ڈیڑھ کلو سونے کے بسکٹس اور 13 ہزار یورو سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ کستم حکام نے اس سے تمام چیزیں برامد کرکی اپنی تحویل مین لے لی ہیں ۔