امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : اسلامی جمہوریہ ایران نے 315 پاکستانی  ، ایرانی بارڈر غیر قانونی طور پر کراس کرنے کے جرم میں جلا وطن کردئے ہیں  جبکہ جلا ء وطن کئے گئے پاکستانی چاغی بارڈر پر ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحویل میں دے دیئے گئے ہیں ۔

فیڈرل انویسٹی کیشن ایجنسی ذرائع کے مطابق ، ایران کی جانب سے جلا وطن کئے گئے پاکستانیوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے جن می سے دو افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ایران کی جانب سے جلا وطن کئے گئے وہ پاکستانی جن کا کورونا  ٹیسٹ منفی آیا ہے ، پاکستان منتقل کردئے گئے ہیں

جلا وطن افراد کی نگرانی کرنے والے نمائندے کے مطابق ، وہ  پاکستانی جن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان افراد  کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور جب تک وہ مکمل طور صحتیاب نہیں ہو جاتے انہیں قرنطینہ ہی رکھا جائے گا ۔