امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  نئی قائم شدہ افغان حکومت نے پاکستان کی جانب سے آئےامدادی ٹرک سے پاکستانی جھنڈا اتارنے والے طالبان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کی جانب سے ضروری اشیاء پر مشتمل امدادی ٹرک طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان پہنچا ۔

افغانی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی طرف سے ایک اچھا  پیغام ہے کہ انہوں نے اپنے پڑوس ملک  کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا ، تاہم اسی دوران  سوشل میڈیا پر افغان شہریوں اور کچھ طالبان کی ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارنےکی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے ۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر افغان حکومت کے ترجمان نے اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کے احسساسات مجروع کرنے پر ان سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ ہماری پوری حکومت ملک کے کچھ شہریوں اور طالبان کی اس حرکت پر شرمندہ ہے ۔ جبکہ طالبان کو ان کی اس شرمناک حرکت کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور انکا اسلحہ بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ملک کے قوانین کے مطابق سخت کاروائی بھی کی جائے گی