افغانستان کے آٹھویں صوبائی دارالحکومت پر طالبان کا قبضہ

طالبان نے شمالی افغانستان کے ایک اور شہر پر قبضہ کر لیا ، طالبان نے آٹھویں  صوبائی دارالھکومت پر امریکی فورسز کی واپسی کے ٹھیک چھٹے روز چارج سنبھال لیا -
امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک: جب افغان صدر اشرف غنی اپنے محافظوں کی ریلی کیلئے مزار شریف پہنچے تو انہیں پتہ چلا  کہ طالبان نے شمال کے بڑے  شہربدخشاں کے صوبائی دارالحکومت فیض آباد پر بھی قبضہ کرلیا ہے ۔ 
صوبائی کونسل کے رکن جواد مجددی نے اپے بیان میں بتا یا ہے کہ طالبان نے بروز منگل حملہ سے پہلے ہی  افغانی علاقے فیض آباد کو حصار میں لے لیا تھا انھوں نے ظالبان کے محاصرے کے بارے میں بات کرتے ہئے ایک نیوز ایجنسی  کو بتیا کہ بد قسمتی سے کئ گھنٹوں پر محیط جھرپوں کے بعد اے این ڈی ایص اایف پیثھے ۃٹ گیا تھا ۔ ٖفیض آباد کے ساتھ ساتھ تمام شمالی علاقے طالبان کے کنٹرول میں آگئے ہیں. 
افغانستان کے صوباہی دارالحکومت پر طالبان کا قبضہ ،افغانی حکومت کیلئے ایک شدید جھٹکا ہے  جو کہ کئی مہینوں سے طالبان کے حملوں سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔  طالبان کی ان جھڑپوں کا مقصد ، افغانی حکومت کو شکست دینا اور نئے سخت اسلامی قوانین لاگو کرنا ہے ۔