امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پنجاب حکومت نے حال ہی میں قرآن کو ایک تا بارھویں جماعت تک لازمی مضمون کے طور پر پڑھائے جانے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت کے اس فیصلے کی پاکستان کے 95 فیصد لوگوں نے حمایت کی ہے ، ایک فیصد لوگ اس فیصلے کے خلاف پائے گئے جبکہ 4 فیصد لوگوں نے اس فیصلے پر کوئی رد عمل نہیں دیا ۔
پنجاب حکومت قرآن مجید کی لازمی تعلیم (ترمیمی ایکٹ ) 2021 نے صوبہ بھر کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں مسلمان طلبہ کو قرآن مجید کو لازمی مضمون طور پر پڑھانے کا پابند کیا ہے
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ، پی سی ٹی بی (پنجاب کمپلسری ٹیکسٹ بک بورڈ ) نے اپنی 83 ویں میٹنگ میں قرآن پڑھانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے بعد تمام مسلمان طلباء کیلئے قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے ۔