امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پاکستان کی بندرگاہ گوادر میں قائد اعظم کا مجسمہ بم دھماکے کے ذریعے منہدم کردیا گیا جبکہ اس واقعہ کی زمہ دارری کلعدم آزادی پسند بلوچوں نے قبول کر لی ہے

قائداعظم کا مجسمہ سال کے اوائل میں گوادر کے ایک محفوظ علاقے میرین ڈرائیو پر بنایا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق بم ڈیوائس مجسمے کے نیچے نصب کی گئی تھی جسے بعد میں ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا ۔

اس کے متعلق مزید بتایا گیا کہ قائد اعظم کا مجسمہ مکمل تباہ ہو چکا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تاحال پتہ نہیں لگایا جاسکا، اس واقعہ کے خلاف  تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے