امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1560 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 بتائی جارہی ہے ۔ نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس مثبت  کیسز کی تعداد 2000 سے کم رپورٹ ہوئی ہے

یومیہ مثبت کیسز کی شرح 3 اشاریہ 19 فیصد ہے یہ گذشتہ تین دنوں میں 3 فیصد سے کم رہی ہے جبکہ مثبت کیسز کی تعداد 40586 کیسز کے ساتھ ملک میں کورونا کےمریضوں کی تعداد کی   کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے  جن میں 3948 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

اعداد و شمار کے مطابق یومیہ 711775 کورنا وائرس ویکسینیشن  کی خوراکیں لوگوں کو دی جارہی ہیں ۔ جبکہ اس شرح کے مطابق اگلے 61 دنوں میں مزید 10 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی ڈوز لگا دی جائیں گی ۔