امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : وزیر اعلی پنجاب نے گذشتہ روزبہاولنگرمیں 10 محرم کے جلوس میں کریکردھماکہ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندان کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے وزیر اعلیٰ نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے 10 لاکھ ، شدید زخمیوں کے 5 لاکھ 50 ہزار، جبکہ معمولی زخمیوں کیلئے 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا ہے کی مالی امداد انسانی زندگی کا مداوہ نہیں کر سکتی ، اور جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے وہی اس دکھ کو سمجھ سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ۔ : ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
گذشتہ روز بہاولنگر کے چوک میں ،10 محرم کے جلوس پر کریکر دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ، جبکہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی مالی امداد جاری ہے ۔