امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انھوں نے ملالہ کو بتایا کہ پاکستان ، افغان مہا جر بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں تقریباً 6 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں ۔
ملالہ نے وزیر اطلاعات کو افغانستان میں مقیم خواتین کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی تحفظات سے آگاہ کیا ، ملالہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں مقیم خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس پر مزید کہا کہ وہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے عمران خان کو بھی خط لکھ چکی ہیں ، جبکہ گزشتہ روز انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ، افغانستان پر طالبان کے قبضے پر تشویش کا اظہار کیا تھا