امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : سعودی چیمبرز کونسل نے یونان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے بزنس کونسل کے قیام کیلئے ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔
کونسل کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کو بڑھانا ، باہمی عمل کو آسان بنانا ہے ، یہ کونسل تجارتی اور سرمایہ کاری کی پارٹنر شپ کو بہتر بنانے کیلئے دستیاب شدہ مارکیٹوں اور سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔
اس معاہدے کے مطابق مشترکہ مشترکہ کاروباری کونسل سرمایہ کاری اور تجارت میں دلچسپی رکھنے والے سعودی اور یونانی کاروباری مالکان کے نمائندوں پر مبنی ہوگی ۔ کونسل کے اجلاس ریاض اور ایتھنز میں منعقد ہوں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پر تبادلی خیال کیا جاسکے