امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے ، انھوں نے کہا ہے کہ اس مسئلے کا واحد پر امن حل، مذاکرات ہیں۔
انحوں نے مزید کہا ہے کہ ۔ہم افغانستان مہں امن و امان کے خواہاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغانستان بھی ترقی کی راہوں پر گامزن رہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ انھوں نے ڈنمارک میں اپنے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ افغانستان سے اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی چاہتے ہیں ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ، افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کی محفوظ واپسی میں ان کی مدد کر رہا ہے
دوسری طرف ، امریکی فوجیوں کی ہوائی فائرنگ سے کابل میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد حامد کرزئی انٹر نیشنل ائیرپورٹ کو تمام پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے