امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک: یکم مھرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی لا ہور میں پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ کردئے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز سجاد کیانی نے کہا ہے کہ تقریباً دس ہزار پولیس اہلکار اور رضا کار محرم الحرام مٰیں حفاظتی فرائض انجام دے ریے ہوں گے ۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ وہ تمام ایس پیز کو بریف کر چکے ہیں کہ وہ تمام ،مجالس اور جلوسوں میں سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں ۔
یہ بھی پڑھہیں : یکم محرم کی اہمیت
ڈی آئی جی آپریشنز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام میں مجالس میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں اور اپنی حفاظت پر معمور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔