امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک: العربیہ نے یمن کے خلاف سعودی قیادت والے اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سعودی فضائی دفاع نے سعودی عرب کے جنوب میں خمیس مشیت کے علاقے پر یمنی ڈرون پر فائرنگ کی ہے۔

سعودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یمنی ڈرون کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا تھا۔

سعودی اتحاد کے ترجمان کہا کہ ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ یمنی قومی سالویشن حکومت کے عہدیداروں نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی جنگ بندی سے اتفاق نہیں کریں گے جب تک کہ سعودی اتحاد یمن کے خلاف جنگ بند نہ کرے اور ناکہ بندی ختم نہ کرے۔