امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  کراچی : مہران ٹاؤن کورنگی، میں  کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں  ،

فیکٹری کے اندر سے 13 لاشیں نکال لی گئی ہیں  جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ فیکٹری کے اندرمزید  کئی لوگوں کے  پھنسے ہونے کی امید کی جارہی ہے  

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی دیواریں توڑنے کیلئے انہیں بھاری مشینری درکار ہے جبکہ انہیں دھویں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں

ذرائع کے مطابق لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں