امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  شہر قائد کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بارش کے باعث کئی سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے باعث  شہری مشکلات کا شکار ہیں ۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائکلیں بند جس کی بدولت شہریوں  کو آمدورفت میں مسائل پیش آرہے ہیں

سڑکوں اور گلیوں میں جمع پانی کی نکاسی کیلئے کےایم سی کا عملہ تاحال نہیں پہنچ سکا ، واضح رہے کہ کراچی میں سرجانی ٹاؤن ، نارتھ کراچی،نیو کراچی ،یو پی سائٹی ،ناگن چورنگی،مسلم ٹاؤن ،سخی حسن ، تارتھ ناطم آباد ،لیاقت آباد ، لانڈھی ،کورنگی، ملیر،ائیرپورٹ ،سپر ہائی وے لنک روڈ ، نیو ملیر۔سعدی ٹاؤن ،گلشن اقبال،پہلوان گوٹھ ، شارع فیصل،صدر ڈیفینس، کلفٹن ،کورنگی روڈ ،اختر کالونی ، ہجرت کالونی،دہلی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش جاری ہے

بارش کے باعث شہر کے کچھ علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ، جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔