امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  حکومت سندھ نے این سی او سی کی جانب سے کرونا کی ویکسینیشن کے عمل میں  تیزی لانے  کے لئے جاری کردہ نوٹس کے نتیجے میں، صوبے میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے

حکومت سندھ  کی جانب سے جاری کردہ  ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے دو افراد کرونا ویکسین نہ لگوانے کے جرم میں حراست میں لے لئے ہیں ، مقدمہ سہراب گوٹھ پولیس اسٹیشن میں سندھ وبائی امراض ایکت 2014 کے تحت درج کیا گیا تھا ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی ، ڈاریکٹر جنرل رینجرز اور ڈویزنل کمشنر کو ایک خط کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں کہ جو افراد کرونا وائرس معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل درامد نہیں کر رہے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق  وہ ہوٹلز اور ریسٹورںٹ بھی سیل کئے جائیں جہاں غیر ویکسین شدہ عملہ کام کرتا ہو اور اس میں ہوم ڈلیوریز کرنے والا عملہ بھی شامل ہوگا ۔  جبکہ اب سے غیر ویکسین شدہ افراد کو ٹرین میں سفر کرنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی ۔