امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : سندھ حکومت نے ایک ترمیم شدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے متن کے مطابق سندھ کے زیادہ آبادی والے علاقوں میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ،ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے
نوٹیفیکیشن کے مطابق انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد رہے گی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ سے صرف ویکسین شدہ لوگ رات دس بجے تک لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ صوبے کے دوسرے علاقوں میں صرف ویکسین شدہ لوگ ہی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ سے لطف اندوز ہو سکیں گے
نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبہ میں گروثری سٹورز، میڈیکل سٹورز اور سی این جی سٹیشنز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے ،
صوبے میں ان ڈور شادیوں پر پابندی عائد رہے گی جبکہ اوپن ائیر شادیوں کو صرف 300 لوگوں کی شرکت کے ساتھ اجازت دی گئی ہے
نوٹیفیکشن کے متن کے مطابق تمام تفریحی مقامات بشمول مزارات مکلمل بند رہیں گے جبکہ 15 ستمبر کے بعد سے لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کیلئے اپنا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئ ہیں