وزیراعظم کے معاون خصوصی  عثمان ڈار نے کہا کہ عالمی بینک نے موجودہ حکومت کے فلیگ شپ منصوبے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کے لیے تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ ریمارکس عثمان ڈار کی ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آئے جنہوں نے کامیاب جوان پروگرام پر بریفنگ دی۔

امامیہ جنتری نیوز ڈیسک: وفد نے نوجوانوں کے لیے قرضوں کی تقسیم اور ملازمتوں کے مواقع کے حوالے سے اپنے تسلی بخش ریمارکس دیے۔ اس پروگرام نے نوجوانوں کو قرضوں اور اسکالرشپ پروگراموں کے ذریعے باعزت طریقے سے روزی کمانے میں مدد دی۔ ڈار نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے 42 ہزار سے زائد نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔
عالمی بینک نے کامیاب جوان اقدام کے تحت 42 ہزار افراد کو ملازمتوں کی فراہمی کو سراہا اور عوامی فلاح کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفد نے بتایا کہ جلد ہی نوجوانوں کی مدد کے لیے ایک وسیع اور موثر طریقہ کار ان کی طرف سے تشکیل دیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی مدد کے لیے مختلف اقدامات شروع کیے گئے ہیں جن میں 170،000 سکل ڈویلپمنٹ اسکالرشپ اور 50 ملین روپے تک قرض کی سہولیات شامل ہیں