امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے دو روز بعد ہے وہاں کی سڑکوں پر معمولات زنگی بحال ہونے لگے جبکہ طالبان کی طرف سے تمام سرکاری افسران کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ تمام لوگ اپنی ذمہ داریاں مکمل اعتماد کے ساتھ سنبھالیں جبکہ ان کی جانب سے، سب کیلئے عام معافی کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ طالبان کے اس بیان کے نتیجیےمیں ٹریفک پولیس نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں جس کے نتیجے میں سڑکوں پر رونق بحال ہونے لگیں۔

افغانی ذرائع کے مطابق ملک میں محرم الحرام کی نسبت سے جلوس اور مجالس کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جبکہ عالمی میڈیا کی جانب سے افغانی حالات پر لمحہ با لمحہ رپورٹنگ جاری ہے ۔