امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : ڈچ وزیر خارجہ سکریڈ کاگ آج پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ وہ پاکستان میں ہم منصب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی کریں گی اور ملاقاتکے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کریں گی ۔ وزارت خارجہ کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ، افغان شہری جن کا انخلاء اب تک ممکن نہیں ہوسکا ،کی نقل و حرکت کیلئے ضروری اقدامات پر توجہ دیں گے
ذرائع کے مطابق دونوں وزراء افغانستان میں ہونے والی پیش رفت اور کابل کے ہوائی اڈوں کو کھولنے اور وہاں سے لوگوں کی محفوظ روانگی اور اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے تعاون پر بھی بات چیت کریں گے
ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ ،نونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاشی تعلقات پر بھی گفتگو کریں گے