امامیہ جنتری افیشل نیوز ڈیسک : ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی ، افغانستان میں نئی قائم شدہ طالبان کی حکومے سے بات چیت کیلئے پاکستانی اہم عہدیداروں کے ہمراء کابل پہنچ گئے ہیں ۔ ڈی جی ائی ایس آئی ، طالبان حکمرانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران پاک افغانستان کی سیکیورٹی اور ان کے اقتصادی معملات پر گفتگو کریں گے ۔
زرائع کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف کی برٹش فورن سیکرٹری ڈومینک راب سے بھی افغانستان میں موجودہ صورتحال پر بات چیت کیلئے ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران ارمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں نئی قائم شدہ حکومت کی حمایت کرتا ہے جبکہ وہ ہمسایہ ملک میں امن و استحکام کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے گا ۔جبکہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن کیلئے افغانستان میں امن و استحکام کا ہونا لازمی ہے ۔