امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : ڈائریکٹر جنرل آف سنٹرل انٹیلیجنس ایجنسی ولیم جوزف برنز نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل آف انٹر سروسز انٹیلیجنس لیفٹننٹ جنرل فیض احمد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق ، دونوں عہدیداروں نے باہمی تعلقات ، خطے کی امن صورتحال اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ جبکہ ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور اپنے بین الاقوامی ساتھیوں کے ساتھ تعاون اور اٖفغانستان میں ترقی اور استحاکم کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
سی آئی اے چیف مسٹر ولیم برنز نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کی جانے والی کاوشوں کو سراہا جبکہ انہؤں نے پاکستان کی بہتری اور ترقی میں ان کا ساتھ دینے کا عہد بھی کیا ۔