امامیہ جنتری آفیشل نیوز دیسک : وفاقی وزیر برائے اطلاعات اور نشریات فواد چوہدری نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کو ایک میٹنگ کو دوران یقین دلایا ہے کہ حکومت صحافیوں کے اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ان کے تحفظات ختم کئے جائیں گے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سات میڈیا ریکولیٹری اتھارٹیز کام کر رہی ہیں جن میں پیمرا ، پریس کاؤنسل آف پاکستان ، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ، سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرذ ، پریس رجسٹرار آفس ، آڈٹ بیورو آف سرکولیشن اینڈ امپلی مینٹیشن ٹریبیونل فار نیوزپیپر ایمپلائیز شامل ہیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پی ایم ڈی اے کی جانب سے پیش کردہ بل میں ترمیم کرنے کیلئے تیار ہے ,انہون نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز کو انکے کانٹریکٹ بھی نہیں دئے جاتے نہ ہی انہیں وقت پر انکی تنخواہیں فراہم کی جاتی ہیں نہ ہی ان کیلئے ایسا کوئی پلیٹ فارم ہے جہان وہ اپنی شکایات کا اندراج کرواسکیں
وفاقی وزیر نے آر یو آئی جے کے وفد کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی وفد میں صدر شکیل احمد ، جنرل سیکرٹری صدیق انظر ، نائب صدر منیبہ افتخار ، رانا رضوان ، عثمان خان ، جوائنٹ سیکرٹری اظہر شریف ،عمر جٹ ، شازیہ طاہر ، فنانس سیکرٹری ایاز اکبر ، ایگزیکیٹو ممبران عثمان مغل ، ذبیر خان ، ناصر عباس ،عثمان ملک اور سید یاسین ہاشمی شامل ہیں