امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : نئی افغان پالیسی کے سامنے آنے پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن منسوخ کردیا گیا ، افغانی حکام کی جانب سے وہاں کے مقامی لوگوں کا انخلاء روکنے کا بیان سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں پی آئی حکام نے آج کیلئے کابل جانے والی تینوں پروازیں منسوخ کردی ہیں ۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان کے مقامی لوگوں کو کابل سے انخلاء کی اجازت نہیں دی جا رہی جس کے نتیجے میں انکی پہلے سے تیار کردہ فہرستوں پر بورڈنگ میں دشواریوں کا خدشہ ہے اس کے پیش نظر پی آئی اے حکام نے آج کابل جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں جبکہ کل کی پروازوں کے باری میں اعلان بعد میں کیا جائے گا